BackBack

Adabi Nigarishat

by Shah Rashad Usmani

Rs 250.00

Description

Author: Shah Rashad Usmani

Languages: Urdu

Number Of Pages: 240

Binding: Hardcover

Release Date: 01-12-2020

ماہنامہ ’ پیش رفت تعمیری ادبی تحریک کا ترجمان ہے، جو اگست 1993 میں دہلی سے جاری ہوا اور آج بھی تسلسل کے ساتھ شائع ہورہا ہے ۔ تقریبا تمام ہی جرائد و رسائل میں اداریہ نویسی کی ایک مضبوط روایت رہی ہے جس میں اپنے دور کے علمی وادبی ،تہذیبی و ثقافتی اور مختلف لسانی امور پر اظہار خیال کیا جا تارہا ہے ۔’’ پیش رفت‘‘ بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے اور اس لحاظ سے ہر دور میں اس کے پیش ناموں کو ایک منفرد حیثیت حاصل رہی ہے ۔ اردو زبان وادب میں ان اداریوں کے مجموعوں کی اشاعت کی بھی قدیم روایت ملتی ہے ۔ لہذا پیش رفت کے پہلے شمارہ سے لے کر دسمبر ۲۰۱۰ء تک کے اداریوں کا ایک ضخیم مجموعہ’’روشنی بکھرتی ہے‘‘ کے عنوان سے ترتیب دے کر ۲۰۱۴ء میں جناب انتظار نعیم نے شائع کیا تھا۔ اسی طرح انفرادی طور پر بھی جناب م نسیم ، جناب طیب عثمانی ڈاکٹر احد سجاداور ڈاکٹر حسن رضا کے مجموعہ شذرات شائع ہوتے رہے ہیں۔ چنانچہ جب اپریل ۲۰۱۷ تا مارچ ۲۰۲۱ء کی چار سالہ میقات کے لئے ادارہ ادب اسلامی کی مجلس اعلی نے اپنے حسن ظن اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صدر ادارہ اور مدیر رسالہ کی عظیم ذمہ داری کا بوجھ اس خاکسار کے نحیف ونزار کاندھوں پر ڈال دیا تو حسب روایت مجھے بھی ادار یہ نویسی کا آغاز کرنا پڑا، جو عام طور سے اپنے قارئین کے درمیان پسند کیا جا تا رہا ہے۔ چنانچہ اب پیش رفت میں شائع شدہ ان ہی اداریوں اور مقالوں کا ایک انتخاب’’ادبی نگارشات‘‘ کے عنوان سے ایک مجموعہ کی صورت میں نذر قارئین کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔