BackBack
Description
مجھے تسلیم ہے کہ ادب کوئی بھی ہو اس کا استعمال کسی نہ کسی طرح اپنی بات کو خواص لوگوں سے عام لوگوں کے درمیان پہنچانے کے لیے ہوتا ہے۔ میرے اندر بھی کچھ جذبات ابل رہے تھے جن کو شاعری کے ذریعہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ میں اتنا تو یقین دلا سکتا ہوں کہ میں نے پورے ایمانداری سے کوشش کی ہے لیکن اب میں اس کام میں کس حد تک کامیاب ہوا اس کا فیصلہ تو آپ ہی کریں گے۔ یہ میری پہلی کتاب ہے پھر بھی میں نے اپنے طور پر پوری کوشش کی ہے کہ انہیں اشعار کو آپ کے سامنے پیش کروں جو مجھے خود بھی پسند ہیں۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کتاب کو غلطیوں سے پاک رکھوں پھر بھی اگر اس کتاب میں کچھ کمی رہ گئی ہو تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں کہ یہ میری کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ اگر ممکن ہو تو مجھے اس سے آگاہ کر دیں تاکہ میںاس کی اصلاح کر سکوں۔ منشی پریم چند کے اس قول سے میں اپنی بات ختم کرتا ہوں کہ ’’مایوسی ممکن کو بھی ناممکن بنا دیتی ہیـ‘‘ احیاءؔبھوجپوری